عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لینے والے آئی بی چیف کو نا اہل وزیر اعظم سے ملاقات پر مستعفی ہو جانا چاہیے،عمران خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 ستمبر 2017 10:49

عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لینے والے آئی بی چیف کو نا اہل وزیر اعظم ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 26ستمبر 2017ء): پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لینے والے آئی بی چیف کو نا اہل وزیر اعظم سے ملاقات پر مستعفی ہو جانی چاہیے۔آئی بی چیف کے ملنے سے عوام کو غلط تاثر ملا کہ طاقتور قانون شکنی کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ آئی بی چیف کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے آخر آئی بی چیف عوام کے پیسوں پر 4دن لندن میں کیا کر رہے رہے تھے ۔

وہ ایک نا اہل شخص سے ملے ۔آئی بی چیف عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ وصول کرنے والا سرکاری اہلکار ہوتا ہے اسکی ڈیوٹی ریاست کی خدمت کرنا ہے نہ کہ شریف خاندان کی ۔یہ چیز ثابت کرتی ہے کہ کس طرح سے مافیا قانون شکنی اورجمہوری اقدار کو پیروں تلے روند کے ریاستی اداروں کو تباہ کر رہا ہے ۔ایک نااہل شخص کو اس قدر پروٹوکول دینا انتہائی شرمناک ہے ۔یہ بات عوام تک غلط پیغام پہنچاتی ہے کہ طاقتور قانون شکنی کر سکتا ہے ۔یہ مافیا راج ہے نہ کہ جمہوریت ۔