پرویزمشرف کو کس نے فرارکروایا؟صحافی کا آصف کرمانی سے سوال

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 ستمبر 2017 10:43

پرویزمشرف کو کس نے فرارکروایا؟صحافی کا آصف کرمانی سے سوال
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2017ء)وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان آصف کرمانی نے کہا ہے کہ قوم جانتی ہیں ڈکٹیٹر بھاگ جاتے ہیں، سیاستدان عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ مفرور آمروں کو واپس لانا چاہیے اور عدالتوں میں پیش کرنا چاہیے، ڈکٹیٹر کو احتساب کے عمل سے گزارا جائے۔

جس پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ مشرف کو کس نے ملک سے فرار کروایا؟تاہم آصف کرمانی نے سوال کو نظراندازکرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کو کو آگا کیا ہے کلثوم نواز علیل ہیں، ان کے بچے تیمار داری کے لئے لندن میں ہیں۔صحافیوں پر تشدد سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگرکسی نے تشدد کیا ہے تووہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔