نوازشریف کو پروٹوکول فراہم کرنے پر سپریم کورٹ نوٹس لے-اپوزیشن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 ستمبر 2017 09:55

نوازشریف کو پروٹوکول فراہم کرنے پر سپریم کورٹ نوٹس لے-اپوزیشن
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2017ء) پاناماکیس میں سپریم کورٹ سے نااہل قرار پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف کو وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے پرٹوکول اورسیکورٹی فراہم کیئے جانے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا-عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم شاہد حاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں ‘انہوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ وزیراعظم ہاﺅس کا سیکورٹی سٹاف سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل پانے والے شخص کو کیسے تحفظ فراہم کررہا ہے-انہوں نے کہا کہ کمرہ عدالت میں اسلحہ کے ساتھ محافظوں کی موجودگی سوالیہ نشان ہے‘کیا یہ جج کو اغواءکرنے گئے تھے؟شیخ رشید نے کہا کہ اگر یہ اشتہاری قرار پانے اور یکطرفہ کاروائی کے ڈر سے عدالت کے سامنے پیش ہوئے ہیں- تحریک انصاف کے راہنماءنعیم الحق نے کہا کہ شریف خاندان کی روایت ہے کہ وہ سرکاری وسائل کو اپنے ذاتی معاملات میں استعمال کرتے ہیں ‘تاہم اگر انہوں نے انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی گئی تو اس میں انہیں ناکامی ہوگی-نیب کا جھکاﺅ نوازشریف کی جانب نظرآرہا ہے جبکہ یہ نیب کے چیئرمین کو عہدے کی معیاد ختم ہونے کے بعد سفیر بنانے کی باتیں کررہے ہیں