نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر انتہائی سخت انتظامات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 ستمبر 2017 09:31

نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر انتہائی سخت انتظامات
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2017ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے تھے-نوازشریف 35سے40گاڑیوں کے قافلے میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچے متعدد وزراء‘اراکین پارلیمنٹ اور نون لیگ کے راہنماءبھی ان کے ہمراہ موجود تھے-عدالت میں پیشی کے موقع پر باضابط طور پر نوازشریف کا نام پکاراگیا جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ نوازشریف کمرہ عدالت میں موجود ہیں -کٹہرے میں کھڑے ہوکر نوازشریف نے عدالت کو بتایا کہ ان کی اہلیہ بیمار ہیں جبکہ میاں نوازشریف کے ترجمان آصف کرمانی نے عدالت کو نوازشریف کے بچوں کی عدم موجودگی کے بارے میں بتانے کی کوشش کی جس پر عدالت نے انہیں بولنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی عدالت میں حاضری کا عمل مکمل کرکے انہیں جانے دیا جائے آپ کے وکیل کو تاریخ دیدی جائے گی-واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے ذریعے نوازشریف اور خاندان کے دیگر افراد کو حتمی نوٹس بجھوایا گیا تھا-

متعلقہ عنوان :