نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد واپس روانہ، وکیل نے سابق وزیراعظم کے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروا دی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 26 ستمبر 2017 09:08

نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد واپس روانہ، وکیل نے سابق وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26ستمبر ۔2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنسز کا سامنا کرنے کے لئے احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سامنے پیش ہوئے اور حاضری لگانے کے بعد واپس پنجاب ہاؤس پہنچ گئے۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم، ان کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز سمیت کیپٹن (ر) محمد صفدر کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم عدالت کے روبرو پیش ہوئے تو اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی اور کمرہ عدالت کھچا کھچ بھر گیا تھا۔ عدالت پہنچنے پر نواز شریف نے عدالت کو بتایا کہ اہلیہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے جس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ آپ جا سکتے ہیں۔  جج نے مزید کہا کہ عدالت میں رش بہت زیادہ ہے آپ جا سکتے ہیں تا کہ رش کم ہو اور عدالتی کارروائی شروع ہو۔ اس موقع پر خواجہ حارث نے 3مختلف ریفرنسز میں وکالت نامے جمع کروائے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی عدالت میں جمع کرائی۔

متعلقہ عنوان :