بھارت جتنا مرضی جھوٹ بولے سچ چھپایا نہیں جا سکتا،مقبوضہ کشمیر میں اصل مسئلہ انسانی زندگیوں اور بیکار ہوئی آنکھوں کا ہے،بھارتی فورسز کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا، بھارت پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے ،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ہی ممکن ہے، کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشتگردی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ، بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الحرار کے ساتھ تعلقات سے ساری دنیا آگاہ ہو چکی ہے جس کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے ،بھارت ٹی ٹی پی اور جماعت الحرار کی فنڈنگ کر رہا ہے ،بھارت دہشتگردی کی فیکٹریاں بنا رہا ہے

اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر کا بھارت کے جواب پر تیسرا جواب

منگل 26 ستمبر 2017 00:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر نے کہا ہے کہ بھارت جتنا مرضی جھوٹ بولے سچ چھپایا نہیں جا سکتا،مقبوضہ کشمیر میں اصل مسئلہ انسانی زندگیوں اور بیکار ہوئی آنکھوں کا ہے،بھارتی فورسز کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا، بھارت پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے ،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ہی ممکن ہے، کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشتگردی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ، بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الحرار کے ساتھ تعلقات سے ساری دنیا آگاہ ہو چکی ہے جس کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے ،بھارت ٹی ٹی پی اور جماعت الحرار کی فنڈنگ کر رہا ہے ،بھارت دہشتگردی کی فیکٹریاں بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر نے بھارت کیجواب پر ا پنے تیسرے جواب میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں اصل مسئلہ انسانی زندگیوں اور بیکار ہوئی آنکھوں کا ہے ، بھارتی فورسز کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، عالمی اداروں نے بھارتی دہشتگردی کو بے نقاب کیا ہے ،کشمیریوں کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی ، مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں ،۔

پاکستانی قونصلر نے کہا کہ کشمیریوں کی جذبہ آزادی کو شکست نہیں دی جا سکتی ۔ اقوام متحدہ میں بھارت کی جانب سے جواب کے جواب میں پاکستانی قونصلر نے کہا کہ پیلٹ گن کے استعمال کے باوجود کشمیری تحریک آزادی سے پیچھے نہیں ہٹے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر نے کہا کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔

بھارت جتنا مرضی جھوٹ بولے سچ چھپایا نہیں جا سکتا ۔ پاکستانی قونصلر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے ۔ اقوام متحدہ میں جمع کرائے گئے تیسرے جواب میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی مسلح افواج نہتے کشمیری اور بزرگوں کو قتل کر رہی ہے ۔ پاکستانی قونصلر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن پر پابندی کی یقین دہانی کرائے ۔

مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ پاکستانی قونصلرکی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔ را کمانڈر کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشتگردی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الحرار کے ساتھ تعلقات سے ساری دنیا آگاہ ہو چکی ہے جس کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے ۔

بھارت ٹی ٹی پی اور جماعت الحرار کی فنڈنگ کر رہا ہے ۔بھارت دہشتگردی کی فیکٹریاں بنا رہا ہے ۔ بھارت کے فنڈڈ دہشتگرد پاکستان میں نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔پاکستانی قونصلر کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ بھارتی را افسر کلبھوشن یادیو اور اس کے ساتھیوں کو انصاف کے کٹہڑے میں لایا جائے گا ۔…