پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 26 ستمبر 2017 01:02

پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
منڈی بہاوالدین (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25ستمبر2017ء) پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پیپلز پارٹی اپنے خاتمے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے سب سے متحرک رہنما ندیم افضل چن نے بھی اب پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ندیم افضل چن سمیت حاجی افضل چن اور وسیم افضل چن بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ تینوں رہنما 8 اکتوبر کو منڈی بہاوالدین میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران شمولیت کا اعلان کریں گے۔ یہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران پیپلز پارٹی کیلئے سب سے بڑا سیاسی دھچکا ہوگا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: