علمائے کرام اور ذاکرین سے متعلق محکمہ داخلہ کے انٹرنل سکیورٹی ونگ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تردید

پیر 25 ستمبر 2017 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سکیورٹی ونگ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے علمائے کرام اور ذاکرین جن کے پاس حکومت کی جانب سے جاری کردہ لائسنس ہو وہی مجالس میں خطاب کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر من گھڑت اور حقیقت پر مبنی نہ ہے۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی جانب سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔