میئر سکھر نے نو اں گو ٹھ قبر ستان کے مسا ئل حل کے لئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

پیر 25 ستمبر 2017 23:25

سکھر۔25ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے نو اں گو ٹھ قبر ستان میں اسٹر یٹ لا ئٹس ، واٹر ٹینک ، تجا وزات سمیت دیگر مسا ئل حل کر نے کے لئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق کمیٹی کا نوا ںگوٹھ قبر ستان کا دورہ قبر ستان کے کمیٹی کے عہد یدران سے مسا ئل معلوم کئے ، کام کا آغازبھی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل قبرستان کمیٹی کے عہدیدران حا جی عبد الغفار ، قادری خلیل ، حا جی ابراہیم میمن ، شبیر میمن و دیگر نے میئر سکھر سے ان کی رہا ئش گا ہ پر ملا قات کی اور ان کو قبر ستان کے مسا ئل سے آگا ہ کیا جس پر میئر سکھر نے 4رکنی کمیٹی تشکیل دی اور انہیں ہدایات دیں کہ وہ جلد نو اں گو ٹھ قبر ستان کا دو رہ کر یں او ر مسا ئل سے مکمل آگا ہ کریں میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کا کہناتھا کہ قبر ستان ہر ایک کا ہے سب نے وہیں پر لو ٹ کہ جانا ہے مسلما نو ں کی آخری آرام گا ہ قبر ستان ہے ہم نے اس کے تقدس کا خا ص خیا ل رکھنا ہے ارسلان اسلام شیخ کی ہدایات پرگذ شتہ روز میئر سکھر کی ٹیم نو اں گو ٹھ قبر ستان پہنچی اور قبر ستان کمیٹی کے عہدیدران حا جی عبد الغفار ، قادری خلیل ، حا جی ابراہیم میمن ، شبیر میمن و دیگر کے ہمراہ نوا ںگو ٹھ قبر ستان کے مسا ئل کا جا ئزہ لیا اور مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایات پر عمل کر تے ہو ئے کام کا آغازبھی کر دیا گیا اس موقع پر قبرستان کمیٹی کے ممبران کا کہنا تھا کہ میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے قبر ستان کمیٹی کے ممبران کو یقین دہا نی کروائی ہے کہ وہ جلد از جلد تمام مسا ئل حل کر یں گے اور آج ان کی ٹیم نے قبر ستان پہنچ کر مسا ئل کا جا ئزہ لے کر کام کا آغا ز کر دیا ہے جس پر ہم میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کے نہایت شکر گزارہیں ۔