محرم الحرام کے دوران فرائض سے غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی آئی جی سکھر

پیر 25 ستمبر 2017 23:25

سکھر۔25ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) ڈی آئی جی سکھر کیپٹن( ر) سید فیروز شاہ نے سکھر اور خیرپور ضلع کے پولیس افسران سے کہا ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران اپنے فرائض سے غفلت نہ برتیں ان کی غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر اور خیرپور ضلع میں نکلنے والے ماتمی جلوسوں کی گذر گاہوں،امام بارگاہوں اور بعد ازاں ایس ایس پیز آفس میں افسران کے ساتھ ایک اجلاس میں کیا ماتمی روٹس اور امام بارگاہوں کے دورے کے دوران انہوں نے وہاں پر کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے مزید ہدایات بھی جاری کیں ا جلاسوں سے خطاب میں انہوں نے مزیدکہا کہ ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کے موقع پر پولیسں اہلکاروں کی مقرری کہ خود نگرانی کریں ماتمی جلوسوں کے پرمٹ ہولڈروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں اور ان سے بھی بہتری کیلیے تجاویز لیں اور ان کی روشنی میں اقدامات کومزید بہتر بنائیں ڈی آئی جی سکھر نیمزید کہا کہ وہ خود بھی محرم الحرام کے حوالے سے رینج بھر میں کیے جانے والے اقدامات کا وقتا فوقتا جائزہ لیتے رہیں گے انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جائے اور اسنیپ چیکنگ اور گشت کو مزید موثر کیا جائے اس موقع پر ڈی آئی جی سکھر نے آئی جی سندھ کی جانب سیکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکھر رینج پولیس کیلیے بھیجی گئی جدید امریکن انٹی رائٹس کٹس کا بھی معائنہ کیا اور وہ متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے کیں سکھر ضلع کے ماتمی روٹس کے دورے کے موقع پر انکے ہمراہ ایس ایس پی سکھر محمد امجد شیخ اور خیرپور کے دورے کے دوران ایس ایس پی خیرپور محمد اظفر مہیسر اور دیگر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے، علاوہ ازیں ڈی آئی جی سکھر نے ضلع گھوٹکی میں نکلنے والے ماتمی جلوسوں کی گذر گاہوں،امام بارگاہوں اور بعد ازاں ایس ایس پیز آفس میں افسران کے ساتھ ایک اجلاس کیااور ماتمی روٹس اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا ا نہوں نے ہدایات جاری کیں کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جائے اور اسنیپ چیکنگ اور گشت کو مزید موثر کیا جائے ضلع گھوٹکی کے ماتمی روٹس کے دورے کے موقع پر انکے ہمراہ ایس ایس پی گھوٹگی سمیت دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :