گمبٹ میں 15 مددگار سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

پیر 25 ستمبر 2017 23:23

سکھر۔25ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) ایس ایس پی خیرپور غلام اظفر مہیسر اور ڈپٹی کمشنر خیرپو نواز سوھو نے گمبٹ پہنچ کر گمبٹ میں 15 مددگار سینٹر کا افتتاح کردیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی اور ڈی سی نے گمبٹ شہر میںامن امان بحال رکھنے کے لیئے شھریوں اور بیوپاریوں کے اصرارپر 15 مددگار سینٹر قائم کر دیا ہے جس کاافتتاح کیاگیا،15 مددگار سینٹر مین سی سی ٹی وی کیمرے 8 موٹر بائیکس اور 18 کمانڈو ایلیٹ فورس کے جوان مقرر کیے گئے ہیں، ایس ایس پی کے ھمراہ سیاسی سماجی رہنماء بھی موجود تھے جن میں نجمن تاجران خیرپور صدر لالا عبداغفار شیخ سینئر صحافی۔

عجیب علی لاکو عبدالواحد شیخ نادر ناریجو شفقت مھیسر سرفراز مھیسر ذوھیب شیخ نادر لاکو،ڈی ایس پی گمبٹ سمیت بڑی تعداد میں شہری موجود تھے، گمبٹ کے شہریوں نے اس اقدام پر ایس ایس پی خیرپور غلام اظفر مھیسر اور ڈپٹی کمشنر محمد نواز سوھو کا شکریہ ادا کیا ہے۔