ضلع پولیس گھوٹکی نے کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 14 روپوش اور 3 اشتہاری گرفتار کر لیا

پیر 25 ستمبر 2017 23:23

سکھر۔25ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) ایس ایس پی گھوٹکی مسعود احمد بنگش کے حکم پر ضلع پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 14 روپوش اور 3 اشتہاری گرفتار کر لیا ، پولیس ترجمان کیمطابق آندل سندرانی پولیس اسٹیشن کی حدود سے 3 اشتہاری سمیت 5 روپوش گرفتار ،تھانہ وستی جیون شاہ سے 7 وپوش گرفتارکیے گئے اشتہاری ملزمان میںالہی بخش شر ، غلام محمد سیجو ، جبکہ روپوش ملزمان میں سیول کوش، کلیم کوش،لڈھو ، تنویر کوش، ناجو خان ، قبول کوش،صوبو کوش، پھلیو ولد وسند، علی محمد کوش، کلیم ولد بلوچ کوش، عبداللہ کوش سمیت دیگر شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور مسروقہ مال برآمد کرلیا گیا ہے ،ایس ایس پی گھوٹکی نے افسران اور پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :