ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی نے پولیس کارروائیوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی

پیر 25 ستمبر 2017 23:23

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی نے پولیس کارروائیوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی نے چارج سنبھالنے کے بعد ان کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 497 جرائم پیشہ، 74 اشتہاریوں اور 317 روپوش کو گرفتار کرکے 10 گینگس برسٹ کرکے 12 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے جن میں گینگ لیڈرس ڈہیسر خروس، سعید جتوئی، واسینگ بھلڑو، نواز لاشاری، محبوب ڈیتھو اور دیگر شامل ہیں جن سے 16 لاکھ روپے، دس تولہ سونہ، ایک کار، دس موٹرسائکلیں، کلاشنکوف، راکیٹ لانچر، ہینڈ گرنیڈ، گولا، 8 رائفلیں، 58 پسٹلز، 15 شاٹ گنز، 2 ریوالور اور بڑی تعداد میں گولیاں، کارتوس، 30 کلوس چرس، 9 من بھنگ اور 150 شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے۔

اسی عرصے کے دوران دو بدنام ڈاکو جبار جتوئی اور جہانزیب جتوئی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :