ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف کر دیا

پیر 25 ستمبر 2017 23:23

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے جیکب آباد ضلع کے محراب پور تھانہ پر علی نواز قریشی نامی شخص پر جھوٹہ مقدمہ درج کرنے کے الزام نے ایس ایچ اور سب انسپیکٹر شمس الدین کھوکھر اور ہیڈ کانسٹیبل شیر احمد اوٹو کو ملازمتوں سے برطرف کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے بتایا کہ شہریوں کے ساتھ ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں انہیں تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس میں غفلت برداشت نہیں

متعلقہ عنوان :