ْمحرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع بھر میں چیکنگ کا عمل جاری

پیر 25 ستمبر 2017 23:23

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع بھر میں چیکنگ کا عمل جاری ہے جبکہ مشکوک افراد کو روک کر ان کی جامع تلاشی لے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گذشتہ روز ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی نے میئر لاڑکانہ محمد اسلم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مسعود احمد بھٹو اور ڈی ایس پی یار محمد رند کے ہمراہ شہر کے درگاہ قائم شاہ بخاری اور مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جہاں پر انہوں نے تعینات اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ہر آنے اور جانے والے شخص کو جامع تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب ایس پی ہیڈکوارٹر محمد راشد ہدایت کے ہدایات پر اسپیشل پیٹرولنگ یونٹ کے اہلکاروں نے شہر کے مختلف چوراہوں پر چیکنگ کا عمل جاری رکھا۔