ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے ڈویزن کے 13 برطرف اہلکاروں کو بحال کر دیا

پیر 25 ستمبر 2017 23:22

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے ڈویزن کے 13 برطرف اہلکاروں کو بحال کرنے، ایک انسپیکٹر، اے ایس آئی اور تین اہلکاروں کی اپیل رد کرنے سمیت رورٹ ہونے والے انسپیکٹر، سب انسپیکٹر اور اے ایس آئی کو بحال کردیا ہے جبکہ ایک اے ایس آئی کے خلاف انکوائری کروانے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے ڈویزن کے برطرف 13 اہلکاروں منیر احمد بھیو، ساجد علی میرانی، شکارپور کے شرف الدین گھمرو، عیوض علی، کوڑو خان، انور علی چنہ، محمد ارباب چاچڑ، ضلع جیکب آباد کے رشید چانڈیو، کشمور کے اسحاق مری، نصیر احمد مری، عبدالحکیم، عبدالحکیم چاچڑ اور غلام یاسین کو بحال کرتے ہوئے سابق سب انسپیکٹر نزاکت علی، اے ایس آئی بشارت علی، اہلکار شمس الدین شر، حبیب اللہ کلہوڑو اور امداد حسین باجکانی کی اپیلیں رد کردی ہیں جبکہ معطل اور ریورٹ ہونے والے انسپیکٹر اصغر علی بروہی، سب انسپیکٹر غلام قادر جتوئی اور اے ایس آئی نظر محمد ہکڑو کو بحال کردیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اے ایس آئی گلشیر علی سومرو کے خلاف انکوائری کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے بتایا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فرض ہے جس میں ہرکز غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔