انتخابی اصلاحات بل کا تمام سیاسی جماعتوں کو فائدہ پہنچے گا،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر 25 ستمبر 2017 23:01

انتخابی اصلاحات بل کا تمام سیاسی جماعتوں کو فائدہ پہنچے گا،وزیر مملکت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں پیش کردہ انتخابی اصلاحات بل کا تمام سیاسی جماعتوں کو فائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمان نے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اس بل کو پاس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد پاکستان واپس آچکے ہیں اور انہوں نے عدالتی ریفرنسز کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو اقامے پر نااہل قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :