شیخ رشید نے نوازشریف کو اپنے دفاع کا حق دینے کا مطالبہ کردیا

پیر 25 ستمبر 2017 22:41

شیخ رشید نے نوازشریف کو اپنے دفاع کا حق دینے کا مطالبہ کردیا
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-25 ستمبر-2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد جو اکثرو بیشتر نوازشریف کے خلاف کافی دھوادار بیان دیتے ہیں نے نوازشریف کے لیے اپنا دل نرم کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہنوازشریف کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے تاہم انکو چائیے کہ وہ یہ ثابت کریں کہ یہ پیسا کرپشن کا نہیں بلکہ انکی محنت کی کمائی ہے۔ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ نوازشریف کے پاس کوئی دستاویز موجود نہیں ہے اگر انکے پاس اپنے پیسے کے حوالے سے کوئی دستاویز ہے توانکو چائیے وہ عدالت میں جمع کروائیں اور سرخرو ہوجائیں۔