نوازشریف کا واپس آنااورعدالتوں کاسامناکرنااچھافیصلہ ہے ،اداروں سے ٹکراؤکرتے توملک کانقصان ہوتا،قمرزمان کائرہ

پیر 25 ستمبر 2017 22:57

نوازشریف کا واپس آنااورعدالتوں کاسامناکرنااچھافیصلہ ہے ،اداروں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ نوازشریف کااپنے ملک میں واپس آنااورعدالتوں کاسامناکرنااچھافیصلہ ہے ،اداروں سے ٹکراؤکرتے توملک کانقصان ہوتا۔پیرکے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میاں نوازشریف نے ابھی تک جتنابھی مؤقف اختیارکیاہے اس میں انہوںنے صرف یہ کہاکہ میرے خلاف فیصلہ کروایاگیا،اوراس سازش کے ذریعے عدلیہ نے پل کرداراداکیا۔

نوازشریف کااشارہ فوج اورایجنسیوں کی طرف ہے ،ماضی میں ابھی ایساہوتارہا، ،نوازشریف نے فوج ،پارلیمنٹ اورسپریم کورٹ سے جھوٹ بولااس لئے سپریم کورٹ نے نوازشریف کونااہل قراردیا۔صادق اورامین نہ ہونے پرججزنے اچھافیصلہ دیا،اگرمیاں صاحب کے خلاف ثبوت نہ ہوتے توہم بھی کہتے کہ عدلیہ نے غلط فیصلہ دیااورنوازشریف کے خلاف سازش ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوازشریف اپنے ملک میں واپس آئے ہیں ،عدالتوں کاسامناکرنے کافیصلہ اچھاہے ،اگرنوازشریف عدالتوں سے ٹکراؤکرتے توشدیدنقصان ہوتا۔

ان کاکہناتھاکہ پرویزمشرف کوبھی واپس پاکستان آناچاہئے اورعدالتوں کاسامناکرکے اپنے پرلگے الزامات کودورکرواناچاہئے ،حکومت نے پرویزمشرف کوعدالتی حکم نہیں بلکہ مک مکاکرکے باہربھیجاتھا۔عدالت نے کہاکہ اس کیس میں مشرف کوباہرجانے کی اجازت ہے اگرحکومت روکناچاہتی ہے توحکومت کی مرضی ہے ۔مشرف جب باہرجارہاتھاتواس وقت کے وزیرداخلہ چوہدری نثارنے کہاتھاکہ اگرعدالت نے مشرف کوبلایااورمشرف واپس نہ آئے توہم ریڈوارنٹ جاری کریں گے ،آج عدالتیں مشرف کوبلارہی ہیں اورحکومت خاموش ہی۔