پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کر کے رہیں گے،آرمی چیف

کچھ لوگ باہر بیٹھ کر فوج کو برا بھلا کہتے ہیں وہ عنقریب قانون کی گرفت میں ہوں گے دشمنوں کوخوف ہے کہ پاک فوج ان کے مذموم عزائم میں رکاوٹ ہے فوج تمام چینلنجزسے نمٹنے کیلئے قوم کے ساتھ کھڑی اور وطن عزیز کو دہشتگردی سے پاک کر کے رہے گی،جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہید لفٹینینٹ ارسلان کے گھر آمد،والدین کو خراج تحسین پیش کیا

پیر 25 ستمبر 2017 22:57

پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کر کے رہیں گے،آرمی چیف
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید لفٹینینٹ ارسلان عالم کے و ا لدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء جیسا جذبہ ہو تو ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کر کے رہیں گے، دشمنوں کوخوف ہے کہ پاک فوج ان کے مذموم عزائم میں رکاوٹ ہے فوج تمام چینلنجزسے نمٹنے کیلئے قوم کے ساتھ کھڑی رہے گی ،۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پیر کے روز مری کے علاقے گہل میں شہید لیفٹنینٹ ارسلان عالم کے گھر گئے جہاں پر انہوں نے ارسلان شہید کے والدین سے ملاقات کی ۔ انہوں نے شہید کی مغفرت کے لئے دعا کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ شہدا ارسلان جیسا جذبہ ہو تو ملک کوکوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔ جنہوں نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ارسلان کے والد کا جذبہ پاکستان کی بقاء کا ضامن ہے۔ جس پر والدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ باہر بیٹھ کر فوج کو برا بھلا کہتے ہیں ، پاک فوج وطن عزیز کو دہشتگردی سے پاک کر کے رہے گی۔ آر می چیف نے کہاکہ دشمنوں کوخوف ہے کہ پاک فوج ان کے مذموم عزائم میں رکاوٹ ہے ،پاک فوج تمام چینلنجزسے نمٹنے کیلئے قوم کے ساتھ کھڑی رہے گی ،ہم ہرقیمت پرامن اورقانون کی حکمرانی برقراررکھیںگے ،جب تک قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے کوئی پاکستان کاکچھ نہیں بگاڑسکتا۔

انہوںنے کہاکہ سمندرپاربیٹھ کرپاکستان کے خلاف باتیں کرنے اورگالیاں دینے والے عنقریب قانون کی گرفت میں ہوں گے ،کچھ لوگ اوردشمن ایجنسیاں ملک میں عدم استحکام پیداکرنے کی کوشش کررہی ہیں یہ لوگ اورایجنسیاں پاک فوج کوتنقیدکانشانہ بنارہی ہیں۔۔