Live Updates

کوئٹہ ،پشتونخواملی عوامی پارٹی نے عمران خان کے قبل از وقت انتخابات کے مطالبہ کو مسترد کر دیا

حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہئے،سینیٹر عثمان کاکڑ

پیر 25 ستمبر 2017 22:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر عثمان کاکڑ نے عمران خان کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہئے جس کے بعد ہی نئے انتخابات کا انعقاد ہونا چاہئے ملک میں پارلیمنٹ کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے ادارے بار بار مداخلت کررہے ہیں سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے پر تلے ہوئے ہیں تاہم دیگر ادارے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی نہیں چاہتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک دن پہلے بھی انتخابات ہونے کے حق میں نہیں ہیں ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط کرنے کے لئے ہر جماعت اور حکومت کو اپنی مدت پوری کرنا چاہئے ملک میں ایسے کوئی بحران کی کیفیت نہیں ہے اگر بحران ہو بھی تو پارلیمنٹ واحد حل ہے کہ وہاں پر تمام معاملات کو حل کیا جاسکتا ہے مگر بدقسمتی سے آج تک پارلیمنٹ کو مضبوط نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم نہیں کیا جارہا جب پارلیمنٹ کو ملکی معاملات میں نظرانداز کیا جاتا ہے وہاں پھر ہر ادارہ اپنی من مانی کرے گا مگر پشتونخواملی عوامی پارٹی کسی کو بھی اس کی اجازت نہیں دیں گے سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہیں مگر کچھ ادارے ملک میں جمہوری نظام کی مضبوط نہیں چاہتے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ملک میں قبل از انتخابات کرانے کا مطالبہ غیر آئینی و غیرجمہوری ہے اور اس مطالبے کو کسی بھی صورت ملک کی سیاسی جماعتیں تسلیم نہیں کریں گی انتخابات کو اپنی مدت پر کرایا جائے ملک میں ادارے اور کچھ میڈیا ہائوسسز مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :