کوئٹہ، احتساب عدالت طلعت اسحاق کیس کی سماعت،نیب گرفتارملزم کو عدالت میں پیش کر دیا

پیر 25 ستمبر 2017 22:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں کمشنر آفس کے سپرنٹنڈنٹ طلعت اسحاق کے کیس کی سماعت ہوئی نیب گرفتارملزم کو عدالت میں پیش کر دیا عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ میں کمشنر آفس کے سپرنٹنڈنٹ طلعت اسحاق کیس کی سماعت ہوئی اور نیب نے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا نیب نے آئندہ سماعت تک کیس کا ریفرنس جمع کرانے کی ہدایت کردی اور عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے کیس کا ریفرنس جمع کیا جائے تاکہ کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ملزم طلعت اسحاق پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے اور کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :