وزیراعلیٰ ثناء اللہ خان زہری سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

پیر 25 ستمبر 2017 22:56

وزیراعلیٰ  ثناء اللہ خان زہری سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات ..
کوئٹہ۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ، دونوں رہنماؤں کے درمیان آج بروز منگل ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیرا علیٰ بلوچستان نے سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آمد سے مخالفین کی جانب سے کئے جانے والے منفی پروپیگنڈہ دم توڑ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ قوم کے دل اپنے رہنما محمد نواز شریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم ہر قدم پر ان کے ساتھ ہیں۔