سیالکوٹ،خاتون سے زیورات اور نقدی چھیننے والے چار ڈاکو گرفتار

پیر 25 ستمبر 2017 22:55

سیالکوٹ،خاتون سے زیورات اور نقدی چھیننے والے چار ڈاکو گرفتار
سیالکوٹ ۔25ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء)تھانہ رنگپورہ کے علاقہ کمشنر روڈ پر خاتون سے زیورات اور نقدی چھیننے والے چار ڈاکو خواجہ صفدر میڈیکل کالج میں گھس گئے ، سکیورٹی گارڈز نے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا ، مشتعل افراد نے پولیس کی موجودگی میں ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ کمشنر روڈ پر چارڈاکو آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر خاتون سے زبردستی زیورات اور نقدی وغیرہ لوٹ کر گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج کی دیوار پھلانگ کر میڈیکل کالج میں چھپ گئے ۔

خاتون کے شور مچانے پر شہریوں نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا توڈاکو گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے راستے گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج میں داخل ہو گئے اور چھپ گئے جہاں پر شہریوں اور سکیورٹی گارڈز نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لے لیا اور پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس تاخیر سے پہنچنے پرمشتعل شہریوں نے ڈاکوؤںکو پکڑ کر پولیس اور سکیورٹی گارڈ ز کی موجودگی میں تشد د کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔