شہریوں کو بہترین میونسپل سہولیات کی فراہمی کیلئے بلدیاتی نمائندوں کو بھر پورکردار ادا کرنا ہوگا،صوبائی وزیر بلدیات

پیر 25 ستمبر 2017 22:54

سیالکوٹ ۔25ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ شہریوں کا معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ان کو بہترین میونسپل سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے بلدیاتی نمائندوں اپنا ایکٹیو کردار ادا کرنا ہوگا اور اس امر کو یقینی بنانے کیلئے بلدیاتی اداروں کے مقامی حکام کو واضح ہدایات کردی گئی ہے کہ وہ سروسز کو بہتر بنانے کیلئے بلدیات نمائندوں سے بھر پور تعاون کریں اور اس سلسلہ میں غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

یہ بات انہوں نے چیئرمین یونین کونسل شہاب پورہ حاجی ملک سرفراز کی رہائش گاہ پر یوسی کے نمائندگان ، میونسپل کارپوریشن ، سیالکوٹ ویسٹ کمپنی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی احکام کے ایک خصوصی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹیو ایم سی ایس سیالکوٹ ظفر قریشی، ایم ڈی سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شیراز نواز وڑائچ، ایکسئین پی ایچ ای ڈی جاوید پرواز، ملک ریاض پپ، خالد جرنیل،نائب صدر پی ایم ایل این سٹی شیخ ناصر، چودھری سیف اللہ،وائس چیئرمین قمربٹ ، جنرل کونسلرزعمران یوسف، عمران گوگا، شبیر مغل، طارق بٹ کپانوالہ،مراد گوجر، طارق محمود ، تصدق حسین، عطیہ، صوفی عبدالعزیزاور گلزارمسیح بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور میونسپل کارپویشن کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ یوسی شہاب پورہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار میں اضافہ کیا اور منصوبوں کے معیار کا خاص رکھا جائے تانکہ یہ منصوبہ دیرپا ثابت ہو اور عوام الناس ان سے بھرپور استفادہ حاصل کریں ۔ یوسی چیئرمین حاجی ملک سرفرازنے یوسی شہاب پورہ میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے فنڈز مہیا کرنے پر صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی وساطت سے کچا شہاب پورہ کی تعمیر نو جاری ہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کچا شہاب پورہ اور شہاب پورہ روڈ پر ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جائیں ۔ جس پر صوبائی وزیر نے بتایاکہ شہاب پورہ میں ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کے منصوبے پر جلد کام شروع کردیا جائے گا جبکہ کچا شہاب پورہ میں بھی اسٹریٹ لائٹس کے نظام کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کو صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی اور گلیوں ، سڑکوں کی پختہ تعمیر ان کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :