بھارتی سکیورٹی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری قابل مذمت ہے، خوش اختر سبحانی

پیر 25 ستمبر 2017 22:53

سیالکوٹ ۔25ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) سابق صوبائی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما چودھری خوش اختر سبحانی نے کہا ہے کہ بھارتی سرکار ہندوستان کے اندر اور باہر دہشت گردی کی سب سے بڑی ایکسپورٹر ہے جب کہ بے لگام بھارتی فوج ہر قسم کی ریاستی و غیر ریاستی دہشت گردی کا باقاعدہ حصہ ہے ۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اورنہتے عوام پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری قابل مذمت ہے ۔

ہماری بہادر مسلح افواج بھارت کو اس کی زبان میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور بھارت کو چند منٹوں میں نیست و نابود کرنے کی ہمارے پاس صلاحیت موجود ہے لیکن بھارت صرف غلط فہمیوں میں ہے ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ہمارے سرحدی علاقوں کے مکین خوفزدہ نہیں بلکہ ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور 7پاکستانیوں کی شہادت درندگی اور سفاکی کی انتہا ہے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور مہذب اقوام کو بھارتی درندگی کا نوٹس لینا ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہماری بہادرفوج بھارت کو بھرپور جواب دے رہی ہے ۔ بھارت ہوش کے ناخن لے ورنہ اس کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :