محکمہ صحت نے جنرل ہسپتال لاہور کیلئے 22سینئر رجسٹرارکے تقرر کے احکامات جاری کر دیئے

نئے ڈاکٹروںکی تقرری سے مختلف شعبوں میں علاج معالجے کی معیاری سہولتیں حاصل ہوں گی :پروفیسر غیاث النبی طیب

پیر 25 ستمبر 2017 22:53

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ اور لاہور جنرل ہسپتال کیلئے 22سینئر رجسٹراروں کا تقرر کردیا ہے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے اس امر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی میں مدد حاصل ہو گی ا ور مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین خدمات حاصل ہو سکیں گی ، نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر رجسٹرار جنرل ہسپتال کے نیورو سرجری ، گائنی ،میڈیسن ،جنرل سرجری ، بچہ وارڈ اور دیگر شعبوں میں خدمات سر انجام دیں گے ، ان میں ڈاکٹر وقاص نور چغتائی ،ڈاکٹر فائق شخ ،ڈاکٹر محمد ابوبکر یاسین ، ڈاکٹر ثمرہ مجید ،ڈاکٹر محمد رضوان ، ڈاکٹررابعہ اقبال ، ڈاکٹر رابعہ مقصود ، ڈاکٹر سدرہ طاہر ،ڈاکٹر عمران شہزاد ،ڈاکٹر محمد ناصر ،ڈاکٹر عبدالقدوس ،ڈاکٹر عنیبہ سید ، ڈاکٹر نصیر عمر بھٹی ، ڈاکٹر بلال اعظم بھٹی ، ڈاکٹر بشریٰ اعظم ہاشمی ،ڈاکٹر اسداللہ محمود ،ڈاکٹر محمد آصف ، ڈاکٹر محمد عدنان ہاشم ، ڈاکٹر رضوانہ طارق ، ڈاکٹر زاہرہ صفدر ،ڈاکٹر عائشہ مظہر اور ڈاکٹر سمیرا فاطمہ صابر شامل ہیں جن کی مختلف شعبوں میں تقرری عمل میں لائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام صابر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نئے ڈاکٹروں کے چارج سنبھالنے سے علاج معالجے کا معیار مزید بلند ہو گا انہوں نے کہا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے اور اپنی توانائیاں صرف کرتے ہوئے بہترین نتائج دیں گے۔

متعلقہ عنوان :