Live Updates

عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت 9اکتوبر تک ملتوی

پیر 25 ستمبر 2017 22:53

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) لاہور کی سول عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کی دائردرخواست پر عمران خان کو جواب داخل کرنے کا آخری موقعہ دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی. سول عدالت کے جج اظفرسلطان نے شہبازشریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کی درخواست پرسماعت کی۔

(جاری ہے)

عمران خان کی جانب سے سوموار کو بھی سماعت پرجواب داخل نہیں کرایاگیا جس پرعدالت نے عمران خان کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے درخواست پر کارروائی 9اکتوبر تک ملتوی کردی۔درخواست گزار شہباز شریف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے پانامہ پیپرز کے معاملے پر شہبازشریف کی جانب سی10 ارب روپے کی پیشکش کابے بنیاد الزام عائد کیا۔عمران خان نے بے بنیاد الزام عائد کر کے قوم کو گمراہ کیا اورسیاسی مفادات حاصل کرنے کیلئے شہبازشریف کی کردار کشی کی۔ درخوست گزار نے استدعا کی ہے کہ شہبازشریف کی کردارکشی کرنے پر عدالت عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :