فیصل آباد،آل پنجاب انٹرڈویژن اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد

پیر 25 ستمبر 2017 22:52

فیصل آباد،آل پنجاب انٹرڈویژن اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام شہبازشریف سپورٹس سٹیڈیم اینڈ پارک جھنگ روڈ میں عالمی معیار کے سینتھیٹک اتھلیٹکس ٹریک پرکھیلی گئی آل پنجاب انٹر ڈویژن اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے بوائز اور گرلز مقابلوں میں فیصل آباد ڈویژن نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔بوائز مقابلوں میں ملتان نے دوسری اور سرگودھا ڈویژن نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح گرلز لیول میں گوجرانوالہ دوسرے اور سرگودھا کی ٹیم تیسرے نمبر پررہی۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے فائنل مقابلوں کے موقع پرمہمان خصوصی تھے جنہوں نے پوزیشن ہولڈرزاتھلیٹ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر سلمان غنی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راناحماد اقبال بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دوروزہ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں فیصل آباد،لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا،ساہیوال،بہاولپور،ملتان اورڈیرہ غازی خاں سے بوائز اور فیصل آباد،ملتان اور سرگودھا ڈویژن سے گرلز کی ٹیموں نے حصہ لیا جن کے مابین 100میٹر،200میٹر،400میٹر،800میٹر،1500میٹر،5000میٹر اور 10ہزارمیٹر دوڑ کے علاوہ ڈسکس تھرو،ہیمرتھرو،شارٹ پیٹ،ٹرپل جمپ اوردیگر کٹیگری کے مقابلے ہوئے۔

صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ خاںنے آل پنجاب انٹرڈویژن اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے انعقاد کوسراہا اور پوزیشن ہولڈرزبوائز وگرلز اتھلیٹس کو عمدہ کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو مختلف کھیلوں کی جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی کویقینی بنارہی ہے اور جھنگ روڈ پر شہبازشریف سپورٹس سٹیڈیم اینڈ پارک کاقیام اور10کروڑ روپے کی لاگت سے درآمد کئے گئے عالمی معیار کے سینتھیٹک اتھلیٹکس ٹریک کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کی سہولت کے لئے سینتھیٹک اتھلیٹکس ٹریک کا اضافہ اس شہر کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :