Live Updates

عمران خان نے بنی گالہ میں اراضی کی خریداری کے حوالے سے منی ٹریل کا ریکارڈ ایک متفرق درخواست کے ہمراہ جمع کرا دیا

پیر 25 ستمبر 2017 22:50

عمران خان نے بنی گالہ میں اراضی کی خریداری کے حوالے سے منی ٹریل کا ریکارڈ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) سپریم کورٹ میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں اراضی کی خریداری کے حوالے سے منی ٹریل کا ریکارڈ ایک متفرق درخواست کے ہمراہ جمع کرا دیا ہے ، درخواست میں کہاگیا ہے کہ بنی گالہ اراضی پر سربراہ پی ٹی آئی نے کبھی بھی اپنا موقف تبدیل نہیں کیا، عدالت کو تفصیلات بتاتے ہوئے درخواست میں کہا گیا ہے کہ بنی گالہ اراضی کی ابتدائی دو اقساط اپنے ذرائع سے جمع کرائی گئی ہیں،بنی گالہ کی زمین خریدنے کیلئے 65لاکھ کی ابتدائی اور آٹھ لاکھ روپے بطور آخری قسط کے علاوہ تمام رقم جمائمہ نے ادا کی، دوسری جانب میاں بیوی کے درمیان ہونے والی لین دین ضروری نہیں کہ اسے کسی مجاز اتھارٹی کے سامنے ظاہر کیا جائے، در خواست گزارکے مطابق پاور آف اٹارنی میں بے نامی کا لفظ حقائق کے مطابق نہیں ، بنی گالہ اراضی روز اول سے جمائمہ ہی کے نام تھی اور اس اراضی کیلئے رقم بھی جمائمہ نے ہی فراہم کی تھی، لندن فلیٹ ایک لاکھ سترہ ہزار پانچ سو پائونڈ میں فروخت ہوا وہ فلیٹ غیر ملکی آمدن سے خریدا گیا تھا جسے ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا، استدعا ہے کہ ہم نے تمام دستیاب اصل دستاویزات عدالت کو پیش کر دی ہیں جن کو عمران خان کی دیگر دستاویزات کے ساتھ ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :