جب وزراء شاہد خاقان کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرتے تو نئے انتخابات کروا لیں،شاہ محمود قریشی

سینٹ میں انتخابی اصلاحات بل کی منظوری کے وقت جن 2ارکان سے غفلت ہوئی، ان سے وضاحت طلب کی ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 25 ستمبر 2017 22:44

جب وزراء شاہد خاقان کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرتے تو نئے انتخابات کروا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جب وزراء شاہد خاقان کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرتے تو نئے انتخابات کروا لیں۔

(جاری ہے)

سینٹ میں انتخابی اصلاحات بل کی منظوری کے وقت جن 2ارکان سے غفلت ہوئی ان سے وضاحت طلب کی ہے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینٹ میں تحریک انصاف کے 2ارکان سے غفلت ہوئی ہے ہم نے ان سے وضاحت طلب کی ہے ان کی نیت پر الزام لگانا درست نہیں ہے۔

انتخابی اصلاحات کے قانون کو تحریک انصاف چیلنج کرے گی۔ اس قانون کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ اور دوسرے وزراء آج بھی کہتے ہیں کہ نواز شریف ہی ان کے وزیراعظم ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ شاہد خاقان کو وزیراعظم نہیں مانتے اگر ایسا ہی ہے تو پھر نئے انتخابات کروا لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خورشید شاہ کو ہٹانے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔ پیپلز پارٹی اور لیگ کے مک مکا کا خوف ضرور ہے۔(علی)۔