ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، ایف سی بلوچستان کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 4 مطلوب دہشتگرد ہلاک، آپریشن کے دوران خودکش حملہ آور سمت 24 مشتبہ افراد گرفتار

،بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ،آئی ایس پی آر

پیر 25 ستمبر 2017 22:28

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، ایف سی بلوچستان کامختلف ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، ایف سی بلوچستان کے صوبے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 4 مطلوب دہشتگرد مارے گئے جبکہ آپریشن میں 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیاجن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔ ۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں بی آر اے اور یو بی اے کے 4دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ۔ ہلاک دہشت گرد اغواء ،فورسز پر حملوں اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابقآپریشن میں 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار دہشتگردوں میں سمیع اللہ نامی خودکش حملہ آور بھی شامل،خودکش حملہ آور سمیع اللہ کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمدہوا ہے ۔آپریشن میں 16کلو دھماکاخیزمواد،ہینڈ گرنیڈ،راکٹس ،مارٹرگولے بھی برآمد ہوئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحہ میں ایل ایم جیز،ایس ایم جیز،رائفلز،پستول شامل ہیں۔