ٹریفک حادثات میں22ا فرادزخمی ہوئے

پیر 25 ستمبر 2017 22:28

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی میں19 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں22افرادزخمی ہوئے ۔ان حادثات میں03افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور19 افراد ذیادہ زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دیتے ہو ئے فوری طور پر ضلع راولپنڈی کے نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔

۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو 1122 راولپنڈی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں13ڈرائیورز،06مسافراور03پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں17مرداور05 عورتیں شامل ہیں۔ ان ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالوںمیں01فرد کی اوسط عمر 18سال سے کم ،19 افراد کی اوسط عمر18 سے 40سال کے درمیان،01 فرد کی اوسط عمر 41سے 60سال کے درمیا ن اور 01 فرد کی اوسط عمر 60 سال سے ذیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :