عوام محمد نواز شریف کی قیادت پر یقین رکھتے ہیں،حاجی پرویز

پیر 25 ستمبر 2017 22:26

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)میٹروپولٹن راولپنڈی سٹی کے جنرل سیکریٹری حاجی پرویز خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی وطن واپسی نے افواہیں پھیلانے والوںکے منہ بند کر دیئے ہیں۔ عوام محمد نواز شریف کی قیادت پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی قیادت میں ہی پاکستان میں معاشی ترقی اور عوامی خوشحالی کے پروگرام کامیابی سے مکمل ہوں گے ، جس طرح لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ قریب تر ہے اور عوام مسائل حل کرنے میں حکومت نے کامیابی حاصل کی ہے اسی طرح آئندہ انتخابات میں ایک بارپھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کرپاکستان مسلم لیگ(ن) مرکز اور صوبوںمیں اپنی حکومتیں بنائے گی۔

اپنے ایک بیان میں حاجی پرویز خان نے کہاکہ محمد نوز شریف کے خلاف محاذ دراصل قومی ترقی اور عظیم منصوبے سی پیک کے خلاف سازش ہے جسے عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ 120 کے ضمنی انتخاب میں جس طرح ووٹرز نے کلثوم نواز کے حق میں ووٹ دیا ہے اس سے حقائق سامنے آگئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف عوامی وزیر اعظم ہیں جن کے خلاف تمام ملک دشمن قوتیں اس وقت صف آراء ہیں ۔ حاجی پرویز خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور وہ قانون کے دائرے میں رہ کر لیگی رہنما اپنا دفاع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :