راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں,ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی ،11ملزمان گرفتار

پیر 25 ستمبر 2017 22:26

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں,ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں,ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاورسائونڈآرڈیننس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی11ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سی18لیٹر کھلی شراب،04 عدد پستول30بور معہ16روند،01عدد ریوالور32بور معہ 02روند، 01عدد کلاشنکوف برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گنجمنڈی پولیس نے رنجیت سمسن سی10لیٹر کھلی شراب،تھانہ RAبازار پولیس نے شہزاد سے 08لیٹر کھلی شراب،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے پرویز سے 01عدد چھری ،تھانہ وارث خان پولیس نے عزیز 01عدد پستول 30بور معہ 04روند،تھانہ بنی پو لیس فراز سے 01عدد پستول 30بور معہ 06روند،تھانہ نصیر آباد پولیس نے اسد سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند،نزاکت سے 01عدد کلاشنکوف ،تھانہ ریس کورس پولیس نے کاشف سی01عدد پستول 30بور معہ 02روند،تھانہ روات پولیس نے محمد وصی سے 01عدد ریولور32بور جبکہ سائونڈ آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ جاتلی پولیس نے اصغر،تھانہ مری پولیس نے شفقت حسین کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :