وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی راجگال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید لیفٹیننٹ سمیت 6 شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس

پیر 25 ستمبر 2017 22:24

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی راجگال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید لیفٹیننٹ ..
استور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے راجگال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت اور بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 6 پاکستان شہریوں کی شہادت کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے‘ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی کررہا ہے اور نہتے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنارہاہے۔ افواج پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیزی کے واقعات کا بھرپور جواب دیا ہے۔ پاکستانی قوم افواج پاکستان کے پشت پر کھڑی ہے۔ ہمیںاپنی افواج کی قربانیوں پر فخر ہے اور جو ہر قسم کے واقعے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارت نے اگر ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم پاکستانیوں اور افواج پاکستان پر بلاجواز حملے کرنے کی روش نہیں چھوڑی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :