حضرت علی کا طرز حکومت دنیا کے لئے اعلی مثال ہے،علامہ سید ناظر عباس تقوی

پیر 25 ستمبر 2017 22:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) معروف عالم دین علامہ سید ناظر عباس تقوی کامسجد و امام بارگاہ امامیہ میں محرم الحرام کی چوتھی مجلس عزاء سے خطاب میں کہنا تھا حضرت علی کا طرز حکومت دنیا کے لئے نمونہ عمل ہے کہ جس میں عدل کی بنیادوں کو مضبوط و مستحکم کیا اور اپنی حکومت میں بد عنوانی کرنے اور کرپشن کرنے والوں کا احتساب کرکے معاشرے میں قیام عمل کو یقینی بنایاحضرت علی نے فرمایا کہ اگر پوری دنیا کی حکومت و اقتدار میرے قدموں میں رکھ دیا جائے اور مجھ سے کہا جائے کہ میں چینوٹی کو گندم کے دانے سے محروم کردوتو رب العزت کی قسم میں حکومت کو چھوڑ سکتا ہو ں مگر چینوٹی کو گندم کے دانے سے محروم نہیں کر سکتا اگر آج ہمارے معاشرے میں احتساب کے عمل کو نافز عمل بنایا جائے اور مجرموں کو سزا دی جائے تو محروموں کو ان کا حق مل سکتا ہے اور معاشرے میں عدل حضرت علی قائم ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :