ضلع وسطی کو کراچی شہر کا شفاف ترین ضلع بنا کر ہی دم لینگے ،ریحان ہاشمی

پیر 25 ستمبر 2017 22:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو کراچی شہر کا شفاف ترین ضلع بنا کر ہی دم لینگے ان خیالات کا اظہار انہوں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں واقع مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ، اسٹریٹس لائٹس کی تنصیب ، سڑکوں کی استرکاری و پیوند کاری ، واٹر اور سیورئج لائنوں کی مرمت کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ یو سی چیئرمین و وائس چیئرمین ،سینی ٹیشن اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ارشد علی،ورکس کمیٹی کے چیئرمین عارف شاہ ، نبیل احمد ،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حید ر ،غفار شیخ و دیگر بلدیاتی افسران اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے بھی انکے ہمراہ تھے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی کو کراچی کا صاف و شفاف ضلع بنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل برئوے کار لائے جائے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے میں عزاداری کی مجالس کا انعقاد کے ساتھ ساتھ عزاداری و ماتمی جلوس بھی نکالے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ مجالس کے انعقاد کی جگہوں ،ماتمی و عزاداری کے جلوس کی گزر گاہوں کے علاوہ تمام مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ روشنی کے انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی ،سڑکوں کی مرمت اور اسٹریٹس لائٹس کی تنصیب کے کام تقریبامکمل ہو چکے ہیں تاہم چند جگہوں پر کام جاری ہے جبکہ بیشترایسے مقامات پر جہاں سے عزاداری و ماتمی جلوس برآمد ہوتے اور اور گزگاہوں پر سیوریج لائنوں کی مرمت بلدیہ وسطی نے اپنے ذرائع سے کرائی انہوں نے کہا کہ سیوریج لائنوں کی لیکج کی وجہ سے بلدیہ وسطی کے بشتر علاقے تالاب کا منظرپیش کر رہے تھے ایسے میں محرم الحرام میں عزداران حسین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا اہل علاقہ اور عزادارن حسین کی پریشانی کے سد باب کے لئے بلدیہ وسطی نے ایک مثبت قدم اٹھایا انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی میں گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن سے کچرے کی منتقلی کا کام تیزی سے جاری ہے روزانہ ہزاروں ٹن کچرا جام چاکرو (لینڈفل سائیڈ ) منتقل کیا جارہا ہے چند ہی دنوں میں ضلع وسطی کچرے سے پاک ضلع کہلائے گا ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہم بہت جلد ضلع وسطی کو کراچی کا شفاف ترین ضلع بنا دیں گے انہوں کہا کہ ڈسٹرکٹ چیئرمین و وائس چیئرمین اور یوسی چیئر مینز و وائس چیئرمین، یوسی پینل کے ساتھ ساتھ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کارکنان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے میدان عمل میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :