پنجاب حکومت نے ورکنگ بائونڈری پر بھارتی شیلنگ سے تحصیل سیالکوٹ اور تحصیل پسرور کے علاقوں میں ہلاک ہونیوالے 10جانوروںکے مالکان کو معاوضہ ادا کر دیا

پیر 25 ستمبر 2017 22:22

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) حکومت پنجاب کیطرف سے ورکنگ بائونڈری پر بھارتی شیلنگ سے تحصیل سیالکوٹ اور تحصیل پسرور کے علاقوں میں ہلاک ہونیوالے 10جانوروںکے مالکان کو معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ نوید،ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی، ایم پی ایز چوہدری ارشد وڑائچ، رانا اقبال ہرناہ،طارق سبحانی نے متاثرین میں چیک تقسیم کئے، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس، ظہیر لیاقت، یونین کونسل چیئرمین مرز ا الطاف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہلاک ہونیوالے مویشیوں کے مالکان کو فی جانور50ہزار روپے معاوضہ ادا کیا گیا ہے جبکہ زخمی جانوروں کو لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ویٹرنری ڈاکٹرز نے بلامعاوضہ علاج کی سہولت اور سینکٹروں بوری ونڈ ا بھی فراہم کیا ہے۔ارکان پارلیمنٹ چوہدری ارمغان سبحانی، چوہدری ارشد وڑائچ، رانا اقبال ہرناہ، طارق سبحانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ورکنگ بائونڈری کے مختلف سیکٹر میں بزدل دشمن کی جارحیت کا جرات سے مقابلہ کرنیوالے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ ہے اور کسی بھی موقع پر انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :