امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس را اور تحریک طالبان پاکستان کا گٹھ جوڑ ختم کروانے کیلئے بھارت پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی پیر 25 ستمبر 2017 21:17

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25ستمبر2017ء) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس را اور تحریک طالبان پاکستان کا گٹھ جوڑ ختم کروانے کیلئے بھارت پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را اور کالعدم دہشت گردی  تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان گٹھ جوڑ کے شواہد سامنے آنے کے بعد امریکا متحرک ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نئی دہلی پہنچے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع مودی سرکار پر را اور تحریک طالبان پاکستان کا گٹھ جوڑ ختم کروانے کیلئے دباو ڈالیں گے۔