شوز گارمنٹس اینڈ کاسمٹیکس ایسوسی ایشن نے سابق صدر انجمن تاجران پرد ستی بم حملے کیخلاف 3روز سوگ کا اعلان

پیر 25 ستمبر 2017 22:21

کرک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) شوز گارمنٹس اینڈ کاسمٹیکس ایسوسی ایشن نے سابق صدر انجمن تاجران پرد ستی بم حملے کیخلاف تین روز سوگ کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سابق صدر انجمن تاجران حاجی طاہر آیوب دستی بم حملے میں شدید زخمی ہوگئے اور مجموعی طور پر تین افراد زخمی ہوئے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ، انجمن شوز گارمنٹس ایسوسی ایشن کے رہنما حاجی علم نواز نے گارمنٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے جملہ تاجر برادری کو سیاہ پٹی باندھنے اور دکانوں پر سیاہ جھنڈے لگانے کا حکم دیا ہے علم نواز نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ واقع افسوسناک ہے ضلع میں جب تاجر محفوظ نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی محفوظ نہیں ۔