فارورڈ گرلز کالج حیات آباد کے ایک وفد نے نیشنل بُک فائونڈیشن کا دورہ

پیر 25 ستمبر 2017 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء)فارورڈ گرلز کالج حیات آباد کے ایک وفد نے نیشنل بُک فائونڈیشن کا دورہ کیا۔کالج کے اس وفد میں ناز گل لیکچرر انگلش،انعام اللہ لیکچرر فزکس،فرخہ زاہد لیکچرر زوالوجی،خالد عثمان لیکچرر کیمسٹری،رابعہ خالد لائبریرین اور دیگر سٹاف شامل تھا۔اس موقع ہر انہوں نے نیشنل بُک فائونڈیشن کے ریجنل ڈائریکٹر مراد علی مہمند سے ملاقات کی۔

مراد علی مہمند فارورڈ کالج کے وفد کو لائبریری کا دورہ کرایا اور کہا کہ یہاں تمام تر کتابیں 55%رعایت پر ملتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے سینکڑوں سکولوں، کالجوں اور دیگر اداروں میں بُک سٹالز لگائے گئے ہیں اور کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اچھے سے اچھے اور نئے ایڈیشن کو طلباء کے لئے سٹالز میں رکھیں۔وفد نے لائبریری میں کتابیں دیکھی اور کتب میلے کے لئے مختلف کتابوں کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کتب بدھ کے روز فارورڈ کالج میں ہونے والے میلے میں رکھی جائے گی۔اس موقع پر لیکچرر ناز گل اور دیگر سٹاف نے حکومت پاکستان کے اس سکیم کو سراہا اور کہا کہ اس سکیم کوآگے بڑھایا جائے اوراس کے لئے اور فنڈز بھی منظوری کی جائے تاکہ۔زیادہ سے زیادہ اور معلوماتی کتب طلباء تک پہنچیں اور یہ سکیم رُکنے نہ پائے۔