پشاور،تیزی سے پھیلتے ڈینگی کوکنٹرول کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی ہدایت پرٹیمیں تشکیل دی گئی

پیر 25 ستمبر 2017 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) پشاورمیں تیزی سے پھیلتے ڈینگی کوکنٹرول کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی ہدایت پرٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ٹائون ون کی کارکردگی کوخوب سراہاگیا،اس موقع پرڈپٹی کمشنرپشاورثاقب رضااسلم نے ٹائون ون ڈینگی سیل کے فوکل پرسن خدائے نذرکوتوصیفی اسناد سے نوازتے ہوئے ڈینگی روک تھام کے اقدامات پراطمینان کااظہارکیا،واضح رہے کہ ٹائون ون میں ڈینگی کے دوکیسز سامنے آنے کے بعدڈینگی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کئے گئے،جس میں مچھرمارسپرے کیساتھ صفائی کی صورتحال کوبہتربنانے کیلئے ڈبلیوایس ایس پی کے ساتھ بہترین کوارڈینیشن شامل ہے،اس موقع پرٹائون ون عملہ نے شہری کوڈینگی سے بچانے کیلئے اقدامات میںمزیدبہتری لانے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :