اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے مزدور یونین کی رٹ پٹیشن پرسینیٹیشن

ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کو کیس کے حتمی فیصلہ تک مشروط کر دیا

پیر 25 ستمبر 2017 22:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) سی ڈی اے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کے خلاف سی ڈی اے مزدور یونین کے جوائنٹ سیکرٹری سلیم مسیح وغیرہ کی طرف سے دائرہ کردہ رٹ پٹیشن نمبر952/2017پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کو حتمی فیصلہ سے مشروط کر دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے بعد مزید ہدایات جاری کی کہ مذکورہ رٹ پٹیشن کو سی ڈی اے مزدور یونین کی طرف سے دائر کردہ رٹ پٹیشنز 2203/16،2702/16 ،2776/16 ،2923/16 ،3035/16 ،3141/16 ،4739/16،142/17کے ساتھ دو ہفتے کے بعد سماعت کے لیے فکس کیا جائے ،سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کے حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری ایک ہزارملازمین کامعاشی قتل ہے جسکی وجہ سے ملازمین سخت بے چینی کا شکار ہیں،انھوں نے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزاورچیف میٹروپولیٹن آفیسر اسد محبوب کیانی سے مطالبہ کیا کہ وہ عدالت کے حتمی فیصلے تک 28ستمبر کو ہونے والا ٹینڈر منسوخ کریں ۔

متعلقہ عنوان :