بلیو وہیل گیم ،ایک اور بھارتی نوجوان نے خودکشی کرلی

پیر 25 ستمبر 2017 22:17

بلیو وہیل گیم ،ایک اور بھارتی نوجوان نے خودکشی کرلی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) بھارت میں بلیو وہیل گیم سے جڑا ایک اور کیس سامنے آگیا ،ْ ریاست ہریانہ کے 17سالہ نوجوان نے ممکنہ طور پر بلیو وہیل گیم کھیلتے ہوئے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیار پورٹ کے مطابق سترہ سالہ کرن کی ماں کا کہنا تھا کہ وہ اس گیم کا عادی ہو چکا تھا جب ان کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنا پڑا۔دنیا کے 18 بڑے ممالک سے اب تک بلیو وہیل کے گیم کے 130 کیسز سامنے آئے ہیں جس میں اس گیم سے جڑا ملک روس بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :