پیر صاحب پگارا سے محبت واحترام کا رشتہ ہے،سید مصطفی کمال

پیر صاحب پگارا کی جانب سے سید مصطفی کمال کا کنگری ہائوس آمد پر شاندار استقبال

پیر 25 ستمبر 2017 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے وفد نیپیر صاحب پگارا کی دعوت پہ کنگری ہاوس کا دورا کیا وفد کی قیادت چیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کی۔

(جاری ہے)

پیر صاحب پگارا نے سید مصطفی کمال کو حج کی مبارکباد اور انکے جرتمندانہ کردار کی تعریف کی اس موقعہ پر سید مصطفی کمال نے پیر صاحب پگارا کا کنگری ہائوس مدعو کرنے پہ ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیر صاحب پگارا سے ہمارا رشتہ ہمشہ عزت واحترام کا ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

پیر صاحب پگارا نے کہا پاکستان کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور مستقبل میں رابطوں کو فعال اور مضبوط بنانے کی ضرورت پہ زور دیا مسلم لیگ فنگشنل کے وفد پیر صدرالدین شاہ راشدی جبکہ پاک سر زمین پارٹی کے وفد میں سیکٹری جنرل رضاہارون انیس احمد خان ایڈوکیٹ وسیم افتاب اشفاق منگی شامل تھے۔