محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید موثر بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ایم ڈی واسا

پیر 25 ستمبر 2017 22:17

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) منیجنگ ڈائر یکٹر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مہران افضل نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتراور موثر بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ،مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے 470 سنیٹری ورکرز اور 47ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر مشتمل خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے،شہر کے مختلف علاقوں میں 26مجالس کے مقامات پر صفائی ستھرائی کے امور بہتر طور پرسرانجام دینے کے لیے 10سنیٹری ورکرز پر مشتمل 26ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ہر ٹیم کو کوڑا اٹھانے کے لیے ایک ٹرانسپورٹ گاڑی بھی فراہم کی گئی ہے ، تشکیل دی گئی ٹیمیں ہمہ وقت دستیاب رہیں گی، عزا داران کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا ئے گا تا کہ وہ اپنے مذہبی فرائض اچھے ماحول میں ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

17مختلف علاقوں سے بر آمد ہونے والے جلوسوں کے راستوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کے لیے روٹس کی لمبائی اور ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے 10سے 20سنیٹری ورکرز اور نگرانی سٹاف پر مشتمل ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں جو معمول کے آپریشن کے ساتھ ساتھ خصوصی ٹاسک کو احسن طور پر نمٹانے کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ شہر کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے 26جلوسوں کے راستوں میں صفائی کے امور کے لیے مجموعی طور پر 210سنیٹری ورکرز کی ڈیوٹی لگائی گئی جب کہ 21منی ٹِپرز(ٹرانسپورٹ گاڑیاں) فراہم کیے گئے ہیں ۔

26مجالس کے مقامات اور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے فرائض سرانجام دینے کے لیے 260سنیٹری ورکرز موجود ہونگے اور 26 منی ٹِپرز(ٹرانسپورٹ گاڑیاں)کوڑا اٹھانے اور ڈمپنگ پوائنٹ تک منتقل کر نے کے لیے دستیاب ہونگی ،ایم ڈی جی ڈبلیو ایم مہران افضل نے اس ضمن سنیئراور زمہ دار افسران کو ہدایت کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی آپریشن کی خود نگرانی کریں اور فیلڈ آپریشنز کی تصوری رپورٹ بھی ارسال کریں ۔ شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے اور فرائض میں کوتاہی برتنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔ ایم ڈی کی ہدایت پر فیلڈ افسران نے امام بارگاہوں اور محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں کے دورے شروع کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :