محمد نواز شریف کی وطن واپسی خوش آئند ہے ‘عمران خالد بٹ

پیر 25 ستمبر 2017 22:14

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈکامرس عمران خالد بٹ‘ڈپٹی میئر سلمان خالد پومی بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی خوش آئند ہے ‘ ان کی واپسی سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انکے حوصلوں کو تقویت ملی ، محمد نواز شریف کا وطن واپس نہ آنے کا پراپیگنڈہ کرنیوالے اب اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں وہ بخریت واپس آگئے ہیں، اب عدالتوں میں پیش ہو کر ثابت کریں گے کہ وہ پاکستان کی عوام کے سچے لیڈر ہیں ‘ جنہوں نے خلوص دل سے پاکستان کو بحرانوں سے نکالا اور ملک کی ترقی عوام کی خوشحالی اقتصادی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے پر حکومتی ایجنڈے کے مطا بق صاف اور شفاف طریقہ سے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں ‘ مریم نواز نے این اے 120جس طرح کامیاب الیکشن مہم چلائی اسی طرح 2018 ء میں الیکشن مہم چلا کر مخالفین کو شکست سے دو چار کرینگے۔

متعلقہ عنوان :