احتساب کی عدالت کو آزادانہ طریقے سے کام کرنے دیا جائے ،

نگران جج کی تعیناتی اور مخصوص دنوں میں فیصلے کی بات مناسب نہیں ،ْ سعد رفیق ہم نہ تو کوئی ریلیف چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی جھگڑا چاہتے ہیں ،ْ جھگڑے میں کسی کا فائدہ نہیں ہوگا ،ْ سب کا نقصان ہوگا ،ْ وزیرریلوے

پیر 25 ستمبر 2017 22:14

احتساب کی عدالت کو آزادانہ طریقے سے کام کرنے دیا جائے ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ احتساب کی عدالت کو آزادانہ طریقے سے کام کرنے دیا جائے ، نگران جج کی تعیناتی اور مخصوص دنوں میں فیصلے کی بات مناسب نہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’نقطہ نظر‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نہ تو کوئی ریلیف چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی جھگڑا چاہتے ہیںکیونکہ اس جھگڑے کا کسی کو بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا بلکہ سبھی کو نقصان ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عدالتوں کا احترام کرنے والی جماعت ہے جس کا عدلیہ بحالی کے لیے کردار بھی سب کے سامنے ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تحفظات کے باوجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں پر عمل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ایک طویل ملاقات ہوئی جس میں چوہدری نثار نے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی جبکہ ملکی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :