پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے درمیان رابطے تھوکا ہوا
چاٹنے کے مترادف ہیں ، عمران خان اور پی ٹی آئی والے ماضی میں ایم کیو ایم والوں پر لگائے گئے الزامات پرکراچی کے لوگوں اور ایم کیو ایم ورکروں سے معذرت کریں نیا قائد حزب اختلاف لانے پر پریشر میں نہیں ہوں، اگر پریشر میں ہوتاتو بھاگ دوڑ کررہا ہوتا، اگر مجھ سے کوئی اچھا امیدوار ہے تو یہ اچھی بات ہے قائد حزب اختلاف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانیکی کوئی گنجائش نہیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی سکھر میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو
پیر 25 ستمبر 2017 22:12
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ چار سال تک اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش نہیں کی ہیان کا مزید کہا کہ نئے چیئرمین نیب کے تقرر کیلیے ابھی اپوزیشن جماعتوں نے نام نہیں دیئے ہیں میں نے رابطے کیے ہیں اور جیسے ہی نام ملیں گے مشاورت کے بعد تین نام منتخب کرکے حکومت کے حوالے کریں گے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس تو مجھے ہٹانے کیلیے ووٹ نہیں ہیں اس لیے وہ دوسروں سے مدد لے رہے ہیں مگر میرے پاس تو اکثریت موجود ہیعمران خان کو ہر چیز میں جلدی ہوتی اور ان کی یہ جلدی جلد ختم ہوجاتی ہے انہوں نے کہا دو ہزار اٹھارہ میں میری سیاست کو پچاس سال ہوجائیں گے اور گذشتہ تیس سال سے پارلیمنٹ میں ہوں اور گذشتہ تیس سال میں ملک کے حالات اتنے خراب نہیں رہے جتنے آج ہیں ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات لاحق ہیں قریبی ممالک ہمارے دشمن بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں پر میرے احسانات ہیں میں نے تو ان کو کئی کئی ماہ کی تنخواہیں لے کردی ہیں جو آدمی اپنا صوبہ نہیں سنبھال سکتے وہ ملک اور قوم کو کیا دے گا اگر وہ آئندہ انتخابات میں پچاس فیصد نشستیں بھی جیتیں گے وہ ان کی بہت بڑی کامیابی ہوگی ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بھی اپنا دوہرا معیار رکھتی ہے کبھی وہ حکومت سے ملتے ہیں اور کبھی پی ٹی آئی سے رابطے کرتے ہیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.